پاک پتن میں بابا فرید گنج
شکر کے عرس کا آغاز
سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے سات سو سترویں سالانہ عرس کی پندرہ روزہ تقریبات آج سے شروع ہوگئیں ۔ عرس کی تقریبات میں مشائخ وعظام اور زائرین کی بہت بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے عقیدت مندوں میں سلسلہ چشتیہ کا روایتی تبرک تقسیم کئے۔ پانچ محرم کی شب بعد نماز عشاء سجادہ نشین بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کریں گے۔
بہشتی دروازے سے لاکھوں زائرین گذرتے ہیں، نماز مغرب تا فجر دروزاہ پانچ راتوں کے لئے کھولا جاتا ہے، دس محرم کی صبح بعد نماز فجر بہشتی دروازہ آئندہ سال تک کے لیے بندکردیا جائے گا، جس کے بعد دربار کو عرق گلاب اور صندل سے غسل دیا جائے گا، جبکہ دربار کا نوری دروازہ شہدائے کربلا کے سوگ میں چالیس روز کے لئے بند کر دیا جائے گا۔
ڈی سی او پاکپتن سید حیدر اقبال نے بتایا کہ دربار اور اطراف میں آٹھ ڈسپنسریاں، گمشدہ بچوں اور افراد کے لئے دو مراکز قائم کئے جائینگے، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہےجبکہ چوون کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں گئے، حضرت بابا فرید کے سات سو سترویں سالانہ عرس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 25 لاکھ سے زائد عقیدت مند شرکت کرتے ہیں ۔

No comments:
Post a Comment